کاروبار کی بندش کیخلاف ملک بھر کے تاجروں کا احتجاج، وزیراعظم ہاؤس جانے کا اعلان 

کاروبار کی بندش کیخلاف ملک بھر کے تاجروں کا احتجاج، وزیراعظم ہاؤس جانے کا ...

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث سکول، ہوٹل، ریسٹورنٹس اور شادی ہالوں کی بندش کیخلاف اسلام آباد میں تاجروں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرے کا اہتمام آل پاکستان انجمن تاجران کی جانب سے مطالبات کی منظوری کے لیے کیا گیاہے۔تاجروں نے مطالبات کے حق میں زیر وپوائنٹ اسلام آباد سے وزیراعظم ہاؤس تک مارچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔مظا ہر ین نے باجے اور گاڑی کے ہارن بجاکر احتجاج کیا اور ان کا مطالبہ ہے کہ ریسٹورنٹس، سکولز، ہوٹلز اور شادی ہالز کو فوری طور پر کھولنے کی اجاز ت دی جائے اور تمام کاروباررات 10 بجے تک کھولنے کی بھی اجازت دی جائے،دیگر شہروں سے آنیوالے تاجر زیرو پوائنٹ پہنچے تو پو لیس نے انہیں اسلام آباد میں داخل ہونے سے روک دیا، تاہم مذاکرات کے بعد مظاہرین کو پیدل جلوس کے بجائے سرینا چوک تک صرف گاڑیوں میں جانے کی اجازت دی گئی۔

تاجر احتجاج

مزید :

صفحہ اول -