غیر متحدہ اپوزیشن اے پی سی کرتی رہے، وزیر اعلٰی عثمان بزدار ہی رہیں گے: فیاض چوہان 

غیر متحدہ اپوزیشن اے پی سی کرتی رہے، وزیر اعلٰی عثمان بزدار ہی رہیں گے: فیاض ...

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) وزیراطلاعات پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ حکومت منظور پاپڑ فروش جیسے کرداروں سے خیرات نہیں لے رہی، نارووال کے ارسطو کو دکھ ہے کہ انہیں تنقید کا موقع نہیں مل رہا۔مسلم لیگ(ن) کے رہنما احسن اقبال کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا مسلم لیگ(ن) والے آج دوسروں کے کندھوں پر بندوق رکھ کر چلا رہے ہیں۔ پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد 5.39 سے کم ہو کر 0.74 فیصد تک آ گئی ہے، آج پاکستان وینٹی لیٹرزاور پی پی ایز بنانے میں خود کفیل ہے ہم نے 14 ہزار ڈاکٹرز اور 18 ہزار ہیلتھ کیئر ورکرز کو بھرتی کیا جبکہ پنجاب میں 9بڑے سپتالوں کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایک دفعہ پھر ہیش ٹیگ ”کپتان کا اعتماد بزدار“ ٹاپ ٹرینڈ بنا رہا، وزیراعلیٰ پنجاب کو وزیراعظم کا مکمل اعتماد حاصل ہے۔وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی جانب سے شروع کیا جانیوالا ہیش ٹیگ 3 گھنٹے میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، ہزاروں لوگوں نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی حمایت میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ سردار عثمان بزدار نرم دمِ گفتگو، گرم دمِ جستجو کے مصداق اپنی سیاسی و انتظامی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں، غیر متحدہ اپوزیشن اے پی سی سے دل پشوری کرتی رہے گی، سردار عثمان بزدار ہی پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ رہیں گے۔

فیاض چوہان 

مزید :

صفحہ اول -