پولیو مہم بچوں کی صحت اور تحفظ کے عزم کی عکاسی،تیمور سلیم جھگڑا

پولیو مہم بچوں کی صحت اور تحفظ کے عزم کی عکاسی،تیمور سلیم جھگڑا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر صحت خیبرپختونخوا تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ مشکل حالات میں پولیو مہمات کا انعقاد بچوں کی صحت اور تحفظ کے عزم کی عکاسی ہے لہٰذا والدین بچوں کوپولیو سے بچانے کے لیے آگے آکر ان مہمات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ پولیو مہم کی فوری بحالی کا فیصلہ وفاقی حکومت اور معاون اداروں کی مشاورت سے کیا۔صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ پولیو مہمات میں تعطل کی وجہ سے بچوں کی قوت مدافعت کم ہونے کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کی بحالی کا فیصلہ وفاقی حکومت اور معاون اداروں کی مشاورت سے کیا جب کہ پولیو مہم کے لیے تربیت یافتہ پولیو ورکرزکی 609 ٹیمیں بنائی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مہم کے لیے 594 موبائل،15 فکسڈ ٹیمیں اور نگرانی کے لیے 167 ایریا انچارج تعینات ہوں گے جب کہ مہم کے دوران پولیو ورکرز کے لیے سیکورٹی کے خاطرخواہ انتظامات کیے گئے ہیں۔صوبائی وزیرصحت کا کہنا تھا کہ پولیو ورکرز اور اسٹاف کو کورونا وبا کے تناظرمیں محفوظ ویکسینیشن کی تربیت دی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مہم کے دوران سماجی فاصلہ اور ضوابط پرسختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا اور پولیو ورکرزکو ماسکس، ہینڈ سینیٹائزر، انفراریڈ تھرمامیٹرز اور دیگر حفاظتی سامان دیا گیا ہے۔
پولیو مہم

مزید :

صفحہ آخر -