عوام ذوالحجہ کا چاند دیکھیں، نظرآنے پر عدالت میں گواہی درج کرائیں

عوام ذوالحجہ کا چاند دیکھیں، نظرآنے پر عدالت میں گواہی درج کرائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے عوام سے ذوالحجہ کاچاند دیکھنے کی اپیل کی ہے۔سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق سپریم کورٹ نے اپنے ایک بیان میں عام مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پورے ملک میں آئندہ پیر 29 ذی القعد کی شا م کو ذو الحجہ کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں۔سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ مجرد آنکھ یا سائنسی آلات کی مدد سے اگر کسی شہری کو چاند نظر آئے تو وہ قر یبی عدالت میں اپنی گواہی درج کرائے۔دوسری جانب سعودی وزارت داخلہ نے آج 19 جولائی(28 ذی القعد) سے 12ذی الحج تک بغیر اجازت کے مکہ مکرمہ اور مقامات مقدسہ میں داخلے پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔سعودی وزارت داخلہ کے مطابق 12 ذوالحجہ تک مسجد الحر ام، منیٰ، مزدلفہ اور عرفات میں اجازت نامے کے بغیرداخلہ ممکن نہیں ہوگا۔حکام کے مطابق داخلے سے متعلق حکم کی خلاف ورزی پر 10 ہزا ر ریال جرمانہ ہوگا۔وزارت داخلہ نے تمام شہریوں اور مملکت میں رہائش پذیر غیر ملکیوں پر زوردیا ہے کہ وہ رواں سال حج سیزن کیلئے جاری کردہ ہدایات کی پابندی کریں۔
سعودی سپریم کورٹ

مزید :

صفحہ اول -