پشتون خطے میں امن کے بدلے قربانیاں دینے اولا ہر شہید ہمارا ہیرو ہے: اسفند یار ولی خان

پشتون خطے میں امن کے بدلے قربانیاں دینے اولا ہر شہید ہمارا ہیرو ہے: اسفند یار ...

  

پشاور(پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان نے صوابی کے حاجی محمد شعیب شہید کو انکی چوتھی برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشتون خطے میں امن کے بدلے قربانیاں دینے والا ہر شہید ہمارا ہیرو ہے۔ امن کے قیام کیلئے عوامی نیشنل پارٹی نے ہزار سے زائد کارکنان و رہنماؤں کی قربانیاں دی ہیں تب ہی اس خطے میں امن کا قیام کچھ حد تک ممکن ہوا۔ باچاخان مرکز پشاور سے جاری بیان میں اے این پی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان نے کہا کہ حاجی محمد شعیب شہید صرف صوابی ہی نہیں بلکہ پورے پشتون بیلٹ کے محسن تھے جنہوں نے مرتے دم تک اصلاح، امن اور بھائی چارے کے قیام کا مشن جاری رکھا۔ بلاشبہ انکی کمی کو پورا نہیں کیا جاسکتا لیکن ہمیں محمد شعیب شہید سمیت تمام شہداء کے روحوں سے عزم کرتے ہیں کہ انکا مشن جاری رہے گا۔ اے این پی سربراہ نے کہا کہ ہم ہر شہید، انکے خاندان اور انکی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ مشکل سے مشکل حالات میں بھی انہوں نے باچاخان کے فلسفہ عدم تشدد کا راستہ کبھی نہیں چھوڑا اور آج بھی امن دشمن عناصر کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔آج کے دن محمد شعیب شہید کو ہم سے جدا کیا گیا لیکن امن دشمن عناصر کو آج بھی پیغام دیں گے کہ ہم تشدد نہیں بلکہ عدم تشدد کے داعی ہیں اور انکے خلاف نہ پہلے جھکے ہیں اور نہ اب جھکیں گے بلکہ امن کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے لیکن عوامی نیشنل پارٹی کسی بھی قیمت پر اس خطے میں بدامنی کی فضا قائم نہیں ہونے دے گی۔

مزید :

صفحہ اول -