لاہور: سوشل میڈیا پر اسلحہ کیساتھ تصاویر اپ لوڈ کرنیوالے 3 ملزم گرفتار

لاہور: سوشل میڈیا پر اسلحہ کیساتھ تصاویر اپ لوڈ کرنیوالے 3 ملزم گرفتار
لاہور: سوشل میڈیا پر اسلحہ کیساتھ تصاویر اپ لوڈ کرنیوالے 3 ملزم گرفتار

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کے ساتھ تصویریں بنا کر اپ لوڈ کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

شالیمار پولیس کے مطابق ملزم سلیمان اقبال اور احمد حسن سے دو غیر قانونی پسٹل اور متعدد گولیاں برآمد کر لی گئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے غیر قانونی اسلحہ کے ساتھ تصویریں بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھیں۔

ساندہ میں سوشل میڈیا پر اسلحہ کے ساتھ تصویریں اپ لوڈ کرنے والے ملزم بھولا ٹینشن کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم ہوائی فائرنگ کی ویڈیو اور اسلحہ کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتا تھا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -