لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش ،موسم خوشگوار

لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش ،موسم خوشگوار
لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش ،موسم خوشگوار

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوارہو گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں آج بارش کا امکان ہے،بالائی خیبرپختونخوا،بالائی پنجاب اور مشرقی بلوچستان میں بارش کا امکان ہے،نارووال،سیالکوٹ،گجرات اور گوجرانوالہ میں بارش متوقع ہے ،اس کے علاوہ اوکاڑہ اور ساہیوال میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بادل برسنے کاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ ملتان ، ڈی جی خان ،لیہ اوربھکر میں گرد آلود ہوائیں اورآندھی چلنے کا امکان ہے،سندھ کے علاقوں کراچی ،بدین اور ٹھٹھہ میں ہلکی بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے علاقوں دیر،سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد،پشاور، مردان میں بارش کا امکان ہے جبکہ کوہاٹ اورکرم میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،ادھر بلوچستان کے علاقوںبارکھان، لسبیلہ، آواران اور خضدار میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا جارہاہے،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

مزید :

ماحولیات -علاقائی -پنجاب -لاہور -