چونیاں، عمارت زمین بوس ہونے سے 2 مزدور زخمی
چونیاں (ڈیلی پاکستان آن لائن)چونیاںمیں چھانگا مانگا روڈ پر عمارت زمین بوس ہونے سے 2 مزدور زخمی ہو گئے ،جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق چھانگا مانگا پر بیسمنٹ کیلئے عمارت کی کھدائی کاکام جاری تھا کہ اچانک عمارت میں دراڑیں پڑنا شروع ہو گئیں جس پر مزدورعمارت سے نکلنے کیلئے بھاگ پڑے تاہم اسی دوران عمارت زمین بوس ہونے سے 2 مزدور زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔