مردان اور شانگلہ میں زلزلے کے جھٹکے

مردان اور شانگلہ میں زلزلے کے جھٹکے
مردان اور شانگلہ میں زلزلے کے جھٹکے

  

مردان(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا کے علاقے مردان اور شانگلہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق مردان، شانگلہ اور اس کے گردو نواح میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 4 اعشاریہ6 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز سلسلہ کوہ ہندوکش افغانستان میں تھا جس کی گہرائی 150 کلومیٹر تک ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -مردان -