نواب شاہ: ٹریلر اور کوچ میں تصادم، 6 افراد جاں بحق
نواب شاہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ کے شہر نواب شاہ میں قومی شاہراہ پر بائی پاس چوک کے قریب ٹریلر اور مسافر کوچ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 29 زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق پنجاب سے کراچی جانے والی مسافر کوچ قاضی احمد بائی پاس چوک پر ٹریلر سے ٹکرا کر الٹ گئی۔پیش آنے والے حادثے میں 5 مسافر موقع پر جاں بحق اور30 سے زائد مسافر زخمی ہو گئے۔
ریسکیو اہلکاروں اور شہریوں نے الٹنے والی کوچ سے زخمی مسافروں اور لاشوں کو نکال کر پیپلز میڈیکل ہسپتال منتقل کر دیا۔ہسپتال میں حادثے کا ایک اور زخمی دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔