سرگودھا: گھر میں گھس کر فائرنگ،باپ ، 2 بیٹے جاں بحق

سرگودھا: گھر میں گھس کر فائرنگ،باپ ، 2 بیٹے جاں بحق
سرگودھا: گھر میں گھس کر فائرنگ،باپ ، 2 بیٹے جاں بحق

  

سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن)سرگودھا میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں باپ اور 2 بیٹے جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق سرگودھا کے علاقے رتو کالا میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی۔فائرنگ سے 55 سالہ محمد بشیر اور اس کے 2 بیٹے 25 سالہ عارف علی اور 18 سالہ مظہر اقبال جاں بحق ہوگئے۔

پولیس نے مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کےلئے ہسپتال منتقل کر دی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار ٹیم تشکیل دے دی گئی ہےاور انہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -سرگودھا -