کراچی،تیز رفتار ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر،خاتون سمیت3 افراد جاں بحق

کراچی،تیز رفتار ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر،خاتون سمیت3 افراد جاں بحق
کراچی،تیز رفتار ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر،خاتون سمیت3 افراد جاں بحق

  

کراچی (ڈیلی پاکستا ن آن لائن)کراچی کے علاقے شہید ملت پر ٹریفک حادثہ میں 3افراد جاں بحق ہوگئے،جاں بحق افراد میں مرد، خاتون اور نوجوان شامل ہے۔

پولیس کے مطابق شہید ملت روڈ پر تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت3 افراد جاں بحق ہو گئے،جاں بحق کو ہسپتال منتقل کردیاگیا،لاشوں کی شناخت عبدالشکور اور عبدالغفور کے نام سے ہوئی ہے،خاتون کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ،پولیس کاکہنا ہے کہ حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -