کشمیریوں کا حق خودارادیت سلامتی کونسل اور عالمی قوانین کے عین مطابق ہے ،کشمیریوں کو انصاف دلانے کیلئے ہمیشہ ہر فورم پر آواز اٹھاتے رہیں گے ،وزیراعظم عمران خان

کشمیریوں کا حق خودارادیت سلامتی کونسل اور عالمی قوانین کے عین مطابق ہے ...
کشمیریوں کا حق خودارادیت سلامتی کونسل اور عالمی قوانین کے عین مطابق ہے ،کشمیریوں کو انصاف دلانے کیلئے ہمیشہ ہر فورم پر آواز اٹھاتے رہیں گے ،وزیراعظم عمران خان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ کشمیریوں کی جدوجہد حق خودارادیت میں پاکستان ان کے ساتھ رہے گا،حق خودارادیت سلامتی کونسل اور عالمی قوانین کے عین مطابق ہے ،کشمیریوں کو انصاف دلانے کیلئے ہمیشہ ہر فورم پر آواز اٹھاتے رہیں گے ۔

وزیراعظم عمران خان نے یوم الحاق پاکستا ن موقع پر ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ آج ہم یوم الحاق پاکستان منارہے ہیں،آج کے دن کشمیریوں نے پاکستان سے الحاق کی قرارداد منظورکی تھی۔

وزیراعظم پاکستان نے کہاکہ کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہد میں ساتھ دینے کے عزم کی تجدید کرتے ہیں،ہم ہر حال میں کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے ۔

وزیراعظم عمران خان کاکہنا ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد حق خودارادیت میں پاکستان ان کے ساتھ رہے گا،حق خودارادیت سلامتی کونسل اور عالمی قوانین کے عین مطابق ہے ،کشمیریوں کو انصاف دلانے کیلئے ہمیشہ ہر فورم پر آواز اٹھاتے رہیں گے ۔

وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ غیرقانونی قبضہ بربریت کیخلاف کشمیریوں کی جدوجہد کو سپورٹ کرتے رہیں گے ،ہندوتواقوتوں کیخلاف کشمیریوں کی جدوجہد جاری رہے گی ،مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو انصاف مل کر ہی رہے گا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -