ملتان ،ہیڈمحمد والاپر دریائے چناب میں 3 بچے ڈوب گئے
ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن)ہیڈمحمد والاپر دریائے چناب میں 3 بچے ڈوب گئے ،بچوں کی تلاش کیلئے غوطہ خوروں کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق تینوںبچے فیملی کے ساتھ پکنک منانے آئے تھے ،ایک کو بچاتے ہوئے دیگر 2 بچے بھی ڈوب گئے،بچوں کی تلاش کیلئے غوطہ خوروں کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔