اس طرح کی پابندیوں کے سخت خلاف ہوں،فوادچودھری کا پب جی گیم بندہونے کے فیصلے پر ردعمل

اس طرح کی پابندیوں کے سخت خلاف ہوں،فوادچودھری کا پب جی گیم بندہونے کے فیصلے ...
اس طرح کی پابندیوں کے سخت خلاف ہوں،فوادچودھری کا پب جی گیم بندہونے کے فیصلے پر ردعمل

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر فواد چودھری نے پب جی گیم بند ہونے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ اس طرح کی پابندیوں کے سخت خلاف ہوں،اس طرح کے رویوں سے ٹیکنالوجی کی انڈسٹری تباہ ہو جائے گی۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پب جی گیم بند ہونے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ اس طرح کے فیصلوں کے معاشی نقصان کے متحمل نہیں ہو سکتے ،امید ہے وفاقی وزیر امین الحق اس معاملے کا نوٹس لیں گے،انہوں نے کہاکہ اس طرح کے فیصلوں کے دوررس نتائج ہوتے ہیں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -