عمران خان غیرملکی شہریت والے مشیروں، وزراسے استعفیٰ لیں،مریم اورنگزیب کا مطالبہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کے مشیروں اور معاون خصوصی کی دہری شہریت سامنے آنے پر ن لیگ نے استعفوں کا مطالبہ کردیا۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ عمران خان نے کہاتھادہری شہریت والاوزیرنہیں رہ سکتا،کہاگیاتھانہیں ہوسکتاکہ دہری شہریت والاملک کے فیصلے کرے،ترجمان ن لیگ نے کہاکہ عمران خان نے کہاتھادوسرے ملک کاپاسپورٹ والاپارلیمان میں نہیں بیٹھ سکتا،آج غیرملکی پاسپورٹ والوں کو کابینہ میں کیوں بٹھارکھا ہے؟۔
مریم اورنگزیب نے کہاکہ جن کا پاکستان میں کچھ نہیں، انہیں کابینہ میں بٹھا کر کیوں فیصلے کرا رہے ہیں ؟،ملک پر غیرملکی ٹولہ مسلط ہونے سے عوام بے روزگاری، معاشی تباہی میں مبتلا ہیں، سب فارن فنڈنگ اکاؤنٹس کی پیداوار مشیروں اور وزیروں کا ٹولہ ہے جو تحفے میں عمران صاحب کو ملا ہے،مریم اورنگزیب نے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان غیرملکی شہریت والے مشیروں،وزراسے استعفیٰ لیں۔