قرارداد الحاق پاکستان کسی جماعت کااجتماع نہیں،کشمیری عوام کی خواہش تھی،وزیراعظم آزادکشمیر

قرارداد الحاق پاکستان کسی جماعت کااجتماع نہیں،کشمیری عوام کی خواہش ...
قرارداد الحاق پاکستان کسی جماعت کااجتماع نہیں،کشمیری عوام کی خواہش تھی،وزیراعظم آزادکشمیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہاہے کہ قرارداد الحاق پاکستان کے پیچھے کشمیری عوام کی منشا تھی،قرارداد الحاق پاکستان کسی جماعت کااجتماع نہیں،کشمیری عوام کی خواہش تھی، بھارت نے کشمیریوں سے حق خودارادیت کا جو وعدہ کر رکھا ہے وہ اسے پورا کرے۔
یوم الحاق پاکستان پر وزیراعظم آزاد کشمیرراجا فاروق حیدرنے اپنے پیغام میں کہاہے کہ قرارداد الحاق پاکستان کے پیچھے کشمیری عوام کی منشا تھی، قرارداد الحاق پاکستان کسی جماعت کااجتماع نہیں،کشمیری عوام کی خواہش تھی۔
وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ قرارداد الحاق پاکستان کے تناظر میں تحریک آزادی کا آغاز ہوا،مقبوضہ کشمیرمیں تحریک آزادی کی بنیاد 19جولائی کی قرارداد الحاق پاکستان ہے،قرارداد الحاق پاکستان نے ہی کشمیریوں کیلئے راستہ متعین کیا۔
وزیراعظم آزاد کشمیرراجہ فاروق حیدر نے کہاکہ ریاست جموں وکشمیر ایک اکائی ہے،بھارت کشمیریت کو ختم کرنے کے درپے ہے، بھارت نے کشمیریوں سے حق خودارادیت کا جو وعدہ کر رکھا ہے وہ اسے پورا کرے۔
انہوں نے کہاکہ برصغیر میں مسئلہ کشمیر حل ہونے سے امن آئے گا، مسئلہ کشمیر حل ہونے سے ہی یہ خطہ ترقی کرے گا،بھارت غربت کے خاتمے پرتوجہ دے وہ دفاع پر کثیر سرمایہ خرچ کررہا ہے۔