آج کے دن 1947 کو کشمیرکی حقیقی قیادت نے الحاق پاکستان کاتاریخی فیصلہ کیا،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یوم الحاق پاکستان پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ آج کے دن 1947 کو کشمیرکی حقیقی قیادت نے الحاق پاکستان کاتاریخی فیصلہ کیا۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ بھارتی ظلم و جبر اورغیرقانونی قبضے کے باوجود کشمیری اپنے فیصلے پر کھڑے ہیں ،آزادی کیلئے کشمیریوں کی غیر مشروط حمایت جاری رکھیں گے ۔