میرے پاس صرف ایک ملک کی شہریت ہے، معید یوسف

میرے پاس صرف ایک ملک کی شہریت ہے، معید یوسف
میرے پاس صرف ایک ملک کی شہریت ہے، معید یوسف

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے دہری شہریت کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہاہے کہ میرے پاس صرف ایک ملک کی شہریت ہے جس کا نام پاکستان ہے۔

قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گورنمنٹ کو جمع کرائے گئے حلف نامہ کو شیئر کرتے ہوئے کہاکہ میرے پاس صرف ایک ملک کی شہریت ہے جس کا نام پاکستان ہے۔

معیدیوسف کاکہنا ہے کہ قومی سلامتی کے مشیر کی ذمہ داری سنبھالنے پر امریکا واپس نہیں گیا،مجھے امریکاسے کوئی آمدنی نہیں آرہی ہے،مشیر قومی سلامتی نے کہاکہ میری بیرون ملک میں کوئی اربوں یالاکھوں کی جائیدادنہیں،ممیرے یااہلخانہ کے پاس پاکستان کے علاوہ کسی ملک میں کوئی جائیدادنہیں،معید یوسف نے کہاکہ میری شہریت سے متعلق غلط فہمی نہ پھیلائی جائے،میرے خلاف افواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم کے 5 معاونین خصوصی دہری شہریت کے حامل اور 3 گرین کارڈ ہولڈر نکلے ہیں، زلفی بخاری برطانوی، شہزاد قاسم اور ندیم بابر کے پاس امریکی شہریت ہے۔ تانیہ ایدروس کینیڈا اور سنگاپور کی شہریت رکھتی ہیں، جب کہ معید یوسف اور شہباز گل گرین کارڈ ہولڈر، جب کہ ندیم افضل چن کینیڈین پی آر کارڈ ہولڈر ہیں۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم کے 15 معاونین خصوصی و مشیران کے اثاثوں کی تفصیلات بھی جاری کی گئی ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -