کراچی کی لڑکی سے ملاقات کیلیئے آنے والے بھارتی نوجوان کو "عشق کا بخار" مہنگا پڑگیا، کیا سلوک ہوا؟ جانیے

کراچی کی لڑکی سے ملاقات کیلیئے آنے والے بھارتی نوجوان کو "عشق کا بخار" مہنگا ...
کراچی کی لڑکی سے ملاقات کیلیئے آنے والے بھارتی نوجوان کو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) عشق میں مبتلا پندرہ سالہ بھارتی نوجوان کو پاکستانی خاتون سے عشق کا بخار مہنگا پڑگیا۔ کراچی کی خاتون سے ملاقات کے لیے آنے کی کوشش میں بارڈر پر بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ہی پکڑا گیا جس کے بعد بھارتی حکام نے اس کے خلاف تحقیقات شروع کردیں۔

مقامی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق گرفتار کیےگئے شخص کی شناخت ذیشان کے نام سے ہوئی ہے۔ اسے بھارتی فوجیوں نے جمعرات کی شب گجرات میں رن آف کچ کے قریب سے گرفتار کیا۔

نوجوان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی کی ایک خاتون سمرا سے اس کی بذریعہ فیس بک اور واٹس ایپ دوستی ہوئی اور وہ اسی سے ملنے کے لیے ہی کراچی جارہا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ذیشان مہاراشٹر کے علاقے عثمان آباد کا شہری تھا جس کے بارے میں بھارتی حکام مزید تحقیقات کررہے ہیں۔