دہری شہریت والوں کوکس قانون کے تحت رکن بنایاگیا،شیری رحمان

دہری شہریت والوں کوکس قانون کے تحت رکن بنایاگیا،شیری رحمان
دہری شہریت والوں کوکس قانون کے تحت رکن بنایاگیا،شیری رحمان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ دہری شہریت کاحامل شخص رکن پارلیمنٹ نہیں بن سکتا ،دہری شہریت والوں کوکس قانون کے تحت رکن بنایاگیا۔

پیپلزپارٹی کی سنٹر شیری رحمان نے معاون خصوصی اور مشیروں کی دہری شہریت سامنے آنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ 19 غیرمنتخب کابینہ ارکان میں 4 معاون خصوصی دہری شہریت کے حامل ہیں جبکہ دہری شہریت کاحامل شخص رکن پارلیمنٹ نہیں بن سکتا،دہری شہریت والوں کوکس قانون کے تحت رکن بنایاگیا۔

شیری رحمان نے کہاکہ عمران خان ماضی میں دہری شہریت کی سخت مخالفت کرتے تھے،وزیراعظم نے اپنی ہربات سے یوٹرن لیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -