میڈیاتصیح کر لے ،میں صرف پاکستانی شہری ہوں،ڈاکٹر شہباز گل کی بھی دہری شہریت کے حوالے سے وضاحت آگئی

میڈیاتصیح کر لے ،میں صرف پاکستانی شہری ہوں،ڈاکٹر شہباز گل کی بھی دہری شہریت ...
میڈیاتصیح کر لے ،میں صرف پاکستانی شہری ہوں،ڈاکٹر شہباز گل کی بھی دہری شہریت کے حوالے سے وضاحت آگئی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے بھی اپنی دہری شہریت کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہاہے کہ میں صرف پاکستانی شہری ہوں،میرے پاس کسی اور ملک کی نہ ہی شہریت ہے اور نہ ہی پاسپورٹ۔

معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنی دہری شہریت کے حوالے سے نجی اخبارات میں شائع ہونے والی خبریں شیئر کرتے ہوئے کہاکہ براہ مہربانی زور نامہ جنگ اور ڈان تصیح فرما لیں۔ میں صرف پاکستانی شہری ہوں اور میرے پاس کسی اور ملک کی نہ شہریت ہے اور نہ ہی پاسپورٹ۔ صرف پاکستانی پاسپورٹ ہے۔

ڈاکٹر شہباز گل کاکہنا ہے کہ میں نے یہ کبھی نہیں چھپایا جیو اور ڈان دونوں کے ٹی وی پروگرام میں بہت پہلے یہ بتا چکاہوں۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم کے 5 معاونین خصوصی دہری شہریت کے حامل اور 3 گرین کارڈ ہولڈر نکلے ہیں، زلفی بخاری برطانوی، شہزاد قاسم اور ندیم بابر کے پاس امریکی شہریت ہے۔ تانیہ ایدروس کینیڈا اور سنگاپور کی شہریت رکھتی ہیں، جبکہ معید یوسف اور شہباز گل گرین کارڈ ہولڈر، جبکہ ندیم افضل چن کینیڈین پی آر کارڈ ہولڈر ہیں۔خیال رہے کہ وزیر اعظم کے 15 معاونین خصوصی و مشیران کے اثاثوں کی تفصیلات بھی جاری کی گئی ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -