متحدہ عرب امارات میں ہزاروں افراد کس کام کے لیے رجسٹریشن کروا رہے ہیں؟

متحدہ عرب امارات میں ہزاروں افراد کس کام کے لیے رجسٹریشن کروا رہے ہیں؟
متحدہ عرب امارات میں ہزاروں افراد کس کام کے لیے رجسٹریشن کروا رہے ہیں؟

  

ابوظہبی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا سے متاثرہ عرب ملک متحدہ عرب امارات میں سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے اور اب اس موذی مرض سے بچاو کی ویکسین کے انسانوں پر تجربات کیلئے شہری بھی میدان میں آگئے۔

بی بی سی کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ہزاروں افراد نے کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے تجرباتی ویکسین لگوانے کے لیے اپنا نام رجسٹر کروایا ہے۔

 ابوظہبی میں محکمہ صحت کی جانب سے بتایا گیا کہ دوبئی اور العین کے تقریباً 5000 رہائشیوں نے اماراتی ویب سائٹ پر کووڈ ویکسین کے حوالے سے رجسٹریشن اوپن ہونے کے بعد 24 گھنٹوں کے دوران رجسٹریشن کروائی۔

بتایا گیا ہے کہ رضا کارانہ طور پر اس تجرباتی ویکسن کو لگوانے کے لیے رجسٹر ہونے والوں کو پہلی ڈوز دے دی گئی ہے۔

ویب سائٹ کے مطابق ابو ظہبی اور العین عالمی ادارہ صحت کی جانب سے بنائی جانے والی پہلی ویکسین کے تیسرے مرحلے میں شامل ہیں۔ یہ ویکسین کو عام لوگوں کے لیے استعمال کی اجازت کی جانب آخری قدم ہے۔

اس تجرباتی مرحلے میں 15000 رضاکاروں کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

حکام کے مطابق عرب امارات میں اب تک 337 ہلاکتیں ہو چکی ہیں اور کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 56422 ہے۔

خیال رہے کورونا وائرس سے دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 42 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اب تک اس مرض کے باعث چھ لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

دنیا میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک امریکہ ہے جہاں تقریباً 36 لاکھ افراد اس مرض سے متاثر ہیں جبکہ وہاں اب تک ایک لاکھ 39 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -عرب دنیا -کورونا وائرس -