خیبر پختونخوا کے سب سے بڑے منصوبے بی آر ٹی بسوں کا کرایہ نامہ جاری

خیبر پختونخوا کے سب سے بڑے منصوبے بی آر ٹی بسوں کا کرایہ نامہ جاری
خیبر پختونخوا کے سب سے بڑے منصوبے بی آر ٹی بسوں کا کرایہ نامہ جاری

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختونخوا کے سب سے بڑے منصوبے بی آر ٹی بسوں کا کرایہ نامہ جاری کردیاگیا۔

دستاویز کے مطابق بی آرٹی بسوں میں 5کلومیٹرتک کے سفرکاکرایہ 10روپے ہوگا،ہر5کلومیٹرکے اضافی سفرپر5روپے کرایہ بڑھے گا، بی آرٹی بسوں میں 90سینٹی میٹرقد کے بچے مفت سفرکرسکیں گے۔

بی آر ٹی بسوں میں سفرکیلئے"زو کارڈ"بھی متعارف کرایا گیا ہے ،زو کارڈبس،سائیکل اورکارپارکنگ کیلئے استعمال ہوگا،ٹرانس پشاور کاکہناہے کہ کار پارکنگ پلازہ چمکنی،ڈبگری،گارڈن اورحیات آبادمیں بنائے جارہے ہیں،پہلے 3ماہ میں ایک لاکھ کارڈمفت دئیے جائیں گے۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -