زیادتی معاملہ، ٹیچر کو بلیک میل کرنیوالا بھی گرفتار

زیادتی معاملہ، ٹیچر کو بلیک میل کرنیوالا بھی گرفتار
زیادتی معاملہ، ٹیچر کو بلیک میل کرنیوالا بھی گرفتار

  

خیرپور (ویب ڈیسک) ٹیچر کی طالبعلموں سے زیادتی کیس میں پولیس نے ایک شخص کو حراست میں لے لیا، ملزم اظہار خاصخیلی کے پاس ٹیچر سارنگ شر کی قابل اعتراض ویڈیوز تھیں اور وہ ٹیچر کو بلیک میل کر کے پیسے وصول کرتا تھا۔

پولیس کے مطابق ٹھری میرواہ میں طالب علموں سے زیادتی کرنے والے ٹیچر سارنگ شر کو بلیک میل کرنے والے ایک ملزم اظہار خاصخیلی کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ملزم اظہار خاصخیلی کے پاس ٹیچر سارنگ شر کی قابل اعتراض ویڈیوز تھیں اور وہ ٹیچر کو بلیک میل کر کے پیسے لیتا تھا۔

ملزم نے مزید رقم نہ دینے پر ٹیچر کی قابل اعتراض ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دیں تھیں۔پولیس نے ملزم ٹیچر سارنگ شر کو بھگانے کی کوشش کے الزام میں ایک ٹیکسی ڈرائیور کو بھی حراست میں لیا ہے ، ٹیچر سارنگ شر دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس حراست میں ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -