کورونا سے صحت یابی کے بعد ن لیگی ایم این اے سید افتخار الحسن ظاہرے شاہ کو دوبارہ وینٹی لیٹر پر منتقل کرنا پڑگیا کیونکہ ۔ ۔ ۔ انتہائی افسوسناک خبرآگئی
پسرور(ویب ڈیسک) ن لیگی ایم این اے سید افتخار الحسن ظاہرے شاہ کوبرین ہیمرج ہوگیا۔ رکن قومی اسمبلی سید افتخار الحسن ظاہرے شاہ کو 20روز قبل کوونا کی وجہ سے لاہور منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ علاج کے بعد صحتیاب ہوگئے تھے تاہم 2روز قبل انہیں ہارٹ اٹیک ہوا جس کے بعد ڈاکٹرز نے ان کی اوپن ہارٹ سرجری کی اسی دوران انہیں دماغ کا فالج ہوگیا جس پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیاہے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق ان کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ان کے عزیز واقارب نے عوام الناس سے سید افتخار الحسن ظاہرے شاہ کی صحتیابی کے لیئے دعا کی اپیل کی ہے۔