دورہ انگلینڈ ، پاکستان کا اہم ترین کھلاڑی پریکٹس کے دوران چوٹ لگنے سے تین ہفتوں کیلئے کرکٹ سے باہر ہو گیا

دورہ انگلینڈ ، پاکستان کا اہم ترین کھلاڑی پریکٹس کے دوران چوٹ لگنے سے تین ...
دورہ انگلینڈ ، پاکستان کا اہم ترین کھلاڑی پریکٹس کے دوران چوٹ لگنے سے تین ہفتوں کیلئے کرکٹ سے باہر ہو گیا

  

ڈربی (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی خوشدل شاہ انجری کے باعث تین ہفتے کیلئے کرکٹ سے باہر ہو گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق خوشدل شاہ کو پریکٹس کا انگوٹھا پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے فریکچر ہو گیا تھا تاہم اب اطلاعات موصول ہو رہی ہیں کہ وہ تین ہفتوں کیلئے کرکٹ سے باہر ہو گئے ہیں ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہناہے کہ خوشدل شاہ ڈربی میں انٹر اسکواڈ پریکٹس میچ میں شرکت نہیں کر رہے ہیں ، امید ہے کہ وہ آئندہ ہفتے کے آخر میں فزیکل ٹریننگ کا آغاز کریں گے ۔

یاد رہے کہ دوسری جانب کورونا خطرات کو پس پشت ڈالتے ہوئے انگلینڈ میں قدم رکھنے والے پاکستانی کرکٹرز کی تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں، ووسٹر میں 14روز قرنطینہ اور ٹریننگ کے بعد ڈربی پہنچنے والے کھلاڑیوں کا پہلا 4 روزہ انٹر اسکواڈ میچ جمعے کو شروع ہوا، ووسٹر میں منعقدہ 2 پریکٹس میچز میں ایک ٹیم کی قیادت کرنے والے سرفراز احمد کو اس بار صرف بطور وکٹ کیپر بیٹسمین شامل کیا گیا۔

مزید :

کھیل -