"آسمانوں کی ملکہ کو گراونڈ کرنے کا فیصلہ" وہ ملک  جہاں تمام جمبو جیٹ ریٹائرکرنے کااعلان کردیاگیا

"آسمانوں کی ملکہ کو گراونڈ کرنے کا فیصلہ" وہ ملک  جہاں تمام جمبو جیٹ ...

  

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا وائرس جہاں فضائی کمپنیوں کے ہزاروں ملازمین کی بے روزگاری کی وجہ بنا وہیں کئی فضائی کمپنیوں کو اصلاحات کے لیے بڑے بڑے فیصلوں پر بھی مجبور کردیا۔

ایسا ہی ایک فیصلہ برطانوئی فضائی کمپنی برٹش ایئر ویز نے کیا ہے جس نے ہوائی بیڑے کے طیارے, بوئنگ 747 ایس، جنہیں آسمانوں کی ملکہ کہہ کر پکارا جاتا تھا، کے تمام طیاروں کو گراونڈ کرنے کااعلان کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ان طیاروں کو 2024میں گراونڈ کیاجانا تھا تاہم کورونا کی وجہ سے ہونے والے مالی نقصانات کی وجہ سے کمپنی نے طیاروں کو مزید فضائی مشنز پر نہ بھیجنے کا فیصلہ کیاہے۔

برطانیہ کی اس ایئرلائنز کے پاس 747 سیریز 400 کے سب سے زیادہ طیارے موجود ہیں۔ کمپنی پہلے ہی دیو ہیکل جسامت کے 31 جیٹ طیارے 2024 میں ریٹائر کرنے کا فیصلہ کر چکی تھی۔

لیکن, عالمی وبا کی وجہ سے، دنیا کی زیادہ تر فضائی کمپنیاں ان تین مہینوں کے دوران، جنہیں فضائی آمدنی کے لحاظ سے سنہری وقت سمجھا جاتا ہے، اپنے زیادہ تر طیارے گراؤنڈ کر چکی ہیں۔ وہ اب اس لیے انہیں اڑانے سے گریز کر رہی ہیں کیونکہ مسافروں کی تعداد بہت کم ہے اور ماہرین یہ پیش گوئی کر رہے ہیں کہ آنے والے کئی برسوں میں یہ صورت حال برقرار رہ سکتی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -برطانیہ -