عثمان بزدار سے متعلق افواہوں کو دبانے کیلئے اس پراجیکٹ کا افتتاح کیا گیا،عطاتارڑ

عثمان بزدار سے متعلق افواہوں کو دبانے کیلئے اس پراجیکٹ کا افتتاح کیا ...
عثمان بزدار سے متعلق افواہوں کو دبانے کیلئے اس پراجیکٹ کا افتتاح کیا گیا،عطاتارڑ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما عطاتارڑنے کہاہے کہ کل ایک ڈھونگ رچایا گیا اور عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی گئی،ہمارے پراجیکٹ پراپنی تختیاں لگائی جارہی ہیں، عثمان بزدار سے متعلق افواہوں کو دبانے کیلئے اس پراجیکٹ کا افتتاح کیا گیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنماعطاتارڑ نے کہاہے کہ عثمان بزدارکی توکوئی کارکردگی ہے ہی نہیں،شہبازشریف کا پراجیکٹ تھاجس کو عثمان بزدار کا ویژن قراردیا گیا ہے،انہوں نے کہاکہ جس شخص کووسیم اکرم قراردیا گیا ہے وہ اپنے کھلاڑی آؤٹ کرنے پرتلے ہوئے ہیں،عثمان بزدار روز وزیروں اورمشیروں کوتبدیل کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے پراجیکٹ پراپنی تختیاں لگائی جارہی ہیں،بی آرٹی کی تکمیل کی کوئی تاریخ سامنے نہیں آئی،بی آرٹی منصوبے کےلئے ناقص مٹیریل استعمال کیا گیا،ہم نے تین میٹروبس پراجیکٹ شروع کیے آپ کی کارکردگی کیا ہے؟۔

عطاتارڑ کاکہنا ہے کہ جہانگیرترین کواین آر او دے کررخصت کیا گیا،کیاایسا ہوسکتا ہے کہ جہانگیرترین باہرجارہے ہوں اورعمران خان کوپتا نہ ہو،آٹا، چینی،پیٹرول بحران کے ذمے دارکون ہیں؟،آپ نے کہا تھا کہ باہرسے لوگ نوکریاں لینے پاکستان آئیں گے،وہ لوگ آپ کی کابینہ میں بیٹھ گئے ہیں۔

کل ایک ڈھونگ رچایا گیا اور عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی گئی، وزیراعظم نے ایسے پراجیکٹ کا افتتاح کیا جس کا 70 فیصد کام شہبازشریف نے مکمل کردیا تھا، شہبازشریف کی حکومت نے 18-2014 کے دوران پراجیکٹ پر متعدد کام مکمل کردیے تھے،وزیراعظم، شہبازشریف کے پراجیکٹ کا کریڈٹ عثمان بزدار کو دیتے رہے۔

وزیر جنگلات کو واپسی سے پہلے ہی فارغ کردیا گیا، عثمان بزدار سے متعلق افواہوں کو دبانے کیلئے اس پراجیکٹ کا افتتاح کیا گیا، اگرآپ عثمان بزدارسے اس پراجیکٹ پرکوئی سوال پوچھ لیتے تو جواب آئیں بائیں شائیں ہی آتا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -