مردان میں بدھ مت کا تاریخی مجسمہ توڑنےوالوں کا کیا بنا؟ خبرآگئی

مردان میں بدھ مت کا تاریخی مجسمہ توڑنےوالوں کا کیا بنا؟ خبرآگئی
مردان میں بدھ مت کا تاریخی مجسمہ توڑنےوالوں کا کیا بنا؟ خبرآگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مردان،تخت بھائی ( ڈیلی پاکستان آن لائن)مردان میں بدھ مت کے تاریخی مجسمے کو دریافت کرنے کے بعد توڑنے والوں کے خلاف پولیس کا ایکشن ، چارملزمان کو گرفتار کرکے حوالات پہنچادیا۔

مقامی اخبار روزنامہ جنگ کے مطابق تخت بھائی کے علاقے کامران کلے میں ملزموں نے پہلے بدھ مت کے تاریخی مجسمے کو دریافت کیا اس کے بعداسے  توڑ کر اس کے ٹکڑے کیے اور پھر اس سارے عمل کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی ۔

ماہرین آثارقدیمہ کے مطابق پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ہزاروں سال پرانے مجسمے کی باقیات قبضے میں لے لی۔

 ڈی پی اوڈاکٹر زاہداللہ خان کے مطابق تھانہ ساڑوشاہ کے علاقہ کامران کلے میں مقامی افراد ایک باغ کے قریب پشتے تعمیر کررہے تھے جس کی کھدائی کے دوران ایک بڑا بت برآمد ہوا جسے مبینہ طورپران  ملزمان نے توڑ ڈالاور اس کے ٹکڑے کرکے ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پر وائر ل کردی۔

واقعے کاڈی پی او نے نوٹس لیا تو پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ اس موقع پر  محکمہ آثار قدیمہ کے ڈائریکٹر پروفسیر ڈاکٹر عبدالصمد خان،تخت بھائی کے انچارج میاں سیدوہاب اور مردان میوزیم کے انچارج جہانگیر خان بھی  موقع پرپہنچ گئے اور  توڑے گئے بت کے باقیات قبضے میں لے لیں۔

پولیس نے ویڈیو میں دکھائے گئے علاقے اورملزمان کی فوری طورپر شناخت کی اورچھاپے مارکر چا رملزمان قمر زمان ،امجد ،علیم اور سلیمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف چھ مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا .محکمہ آثار قدیمہ کے ماہرین کے مطابق مجسمہ ہزاروں سال پہلے کاہے۔