تین لڑکوں کی 5 سالہ نابالغ بچی کے ساتھ اجتماعی زیادتی
جے پور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست راجستھان میں تین نابالغ لڑکوں نے ایک 5 سالہ بچی کی اجتماعی آبرو ریزی کردی۔
ضلع باراں کے ایک ہی محلے میں رہنے والے تین نابالغ ملزمان 5 سالہ بچی کو بہلا پھسلا کر کھیتوں میں لے گئے اور اس کی اجتماعی عصمت دری کردی۔ بچی گھر سے کافی دیر غائب رہنے پر گھر والوں نے تلاش شروع کی تو وہ سڑک پر روتی ہوئی ملی، بچی نے اپنے ساتھ پیش آنے والا واقعہ اپنی ماں کو بتایا جس پر پولیس سے رجوع کیا گیا۔
پولیس نے بچی کے بیان پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق تینوں ملزمان نابالغ ہیں اور اسی محلے کے رہنے والے ہیں، ملزمان بچی کے ساتھ زیادتی کے بعد اسے کھیتوں میں چھوڑ کر ہی فرار ہوگئے تھے جن کی تلاش جاری ہے۔