نوجوان لڑکی سے معاشقہ لڑانے والا شوہر رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ،بیوی نے موقع پر وہ کام کردیا کہ کوئی تصور بھی نہ کر سکے گا  

نوجوان لڑکی سے معاشقہ لڑانے والا شوہر رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ،بیوی نے موقع پر ...
نوجوان لڑکی سے معاشقہ لڑانے والا شوہر رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ،بیوی نے موقع پر وہ کام کردیا کہ کوئی تصور بھی نہ کر سکے گا  

  

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں بیوی اپنے شوہر کو کسی غیرلڑکی کے ساتھ دیکھ کر آپے سے باہر ہوگئی اور سڑک پر ایسا تماشا لگا دیا کہ گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کا ایک امیر کبیر شہری اپنی بیوی کو دھوکہ دے کر کسی اور لڑکی سے معاشقہ لڑا رہا تھا، بیوی نے دونوں کو لگژری گاڑی میں سفر کرتے ہوئے رنگ ہاتھوں پکڑ لیا۔ یہ واقعہ بھارتی شہری ممبئی میں پیش آیا جہاں اس وقت ٹریفک کی روانی متاثرہوئی جب ایک بیوی اپنے شوہر کی لگژری گاڑی کے سامنے آگئی اور مذکورہ لڑکی سمیت اسے بھی گاڑی سے اترنے کا کہا لیکن شوہر نے بات نہیں مانی اور گاڑی کے شیشے کھولنے سے بھی انکار کر دیا ۔ بیوی نے موقع پر ہی گاڑی کے بونٹ پر بیٹھ گئی اور فرنٹ سکرین پر جوتے برساتی رہی اور جوتے اپنے  شوہر کو بھی دکھائے تاہم شوہر مزید بد مزگی سے بچنے کے لئے گاڑی میں ہی بیٹھا رہا اور اپنیء بیوی کی ایک نہ سنی۔ اس دوران ٹریفک اہلکار خاتون کو سمجھاتے رہے کہ ٹریفک متاثر ہورہی ہے آپ یہاں سے چلی جائیں لیکن بیوی کا غصہ اس قدر تھا کہ اس نے بھی اہلکاروں کی بات ماننے سے انکار کردیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، بہت سے صارفین اس صورتحال کا مذاق بھی اڑا رہے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -