کورونا وائرس ،وہ شہر جہاں ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا

کورونا وائرس ،وہ شہر جہاں ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا
کورونا وائرس ،وہ شہر جہاں ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میلبورن(ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا کے دوسرے سب سے گنجان آباد شہر میلبورن میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ہر کسی کے لیے حفاظتی ماسک لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابقریاست وکٹوریہ کے وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ میلبورن کے رہائشی اپنے گھروں میں ہی رہیں اور صرف کسی بہت ضروری کام کے لیے ہی باہر نکلیں۔ اس ریاست میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 122 ہو چکی ہے۔ وکٹوریہ کی دیگر ریاستوں کے سرحدیں بدستور بند ہیں جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں لاک ڈاؤن میں نرمی کی جا رہی ہے۔