کراچی میں سورج کے گرد رنگوں کا ہالہ بن گیا،فطرت سے لگاو رکھنے والوں کے لیے دلچسپ منظر

کراچی میں سورج کے گرد رنگوں کا ہالہ بن گیا،فطرت سے لگاو رکھنے والوں کے لیے ...
کراچی میں سورج کے گرد رنگوں کا ہالہ بن گیا،فطرت سے لگاو رکھنے والوں کے لیے دلچسپ منظر

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی اور گھارو میں سورج کے گرد رنگوں کا ہالہ دیکھا گیا، فطرت سے لگاو رکھنے والوں نے یہ منظر کیمرے میں قید کر لیا۔ماہرین محکمہ موسمیات کے مطابق رنگوں کے ہالے کو سائنسی اصطلاح میں ’سن ہالو‘ کہا جاتا ہے، یہ سن ہالو بادلوں میں موجود کرسٹل آئس کے باعث بنتا ہے۔حالیہ دنوں میں بارشوں سے قبل سن اور مون ہالو کراچی میں دیکھے گئے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں چھائے گہرے بادلوں کے باعث ہلکی بارش کا امکان بھی ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -