امریکہ میں کورونا وائرس کے ہاتھوں ہر ہفتے کتنے ہزارافراد جان کی بازی ہارنے لگے؟انتہائی تشویش ناک خبر آ گئی

امریکہ میں کورونا وائرس کے ہاتھوں ہر ہفتے کتنے ہزارافراد جان کی بازی ہارنے ...
امریکہ میں کورونا وائرس کے ہاتھوں ہر ہفتے کتنے ہزارافراد جان کی بازی ہارنے لگے؟انتہائی تشویش ناک خبر آ گئی

  

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکا میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ چالیس ہزار ہو گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی حکام نے بتایا کہ پچاس میں سے 43 ریاستوں میں کورونا  وبا میں شدت دیکھی جا رہی ہے جبکہ جون کے بعد سے امریکا میں کورونا وائرس کی نئے کیسز میں بدستور اضافہ ہو رہا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق امریکا میں ایک ہفتے کے دوران اوسطا پانچ ہزار افراد اس وائرس کی وجہ سے موت کے منہ میں جا رہے ہیں۔ ملک میں وبائی بیماریوں کی روک تھام کے نگران اعلیٰ ترین عہدیدار ڈاکٹر ایتھونی فاؤچی نے کہا ہے کہ حکومت ماسک پہننے کو لازمی قرار دے دے تاہم صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ماسک پہننے کو لازمی قرار نہیں دیں گے۔

مزید :

کورونا وائرس -