سرفراز احمد کی اپنے بیٹے کے ساتھ گانا گاتے ہوئے ویڈیو وائرل

سرفراز احمد کی اپنے بیٹے کے ساتھ گانا گاتے ہوئے ویڈیو وائرل
سرفراز احمد کی اپنے بیٹے کے ساتھ گانا گاتے ہوئے ویڈیو وائرل

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی اپنے بیٹے عبداللّہ سرفراز کے ساتھ گانا گنگنانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا پر سابق کپتان سرفراز احمد کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ڈرائیونگ کرتے ہوئے اپنے بیٹے عبداللّہ سرفراز کے ساتھ گانا ’تیرے جیسا یار کہاں‘ گاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔وائرل ہونے والی ویڈیو میں سرفراز احمد کا بیٹا عبداللّہ سرفراز بھی بڑے ہی پ±رجوش انداز میں اپنے والد کے ساتھ ساتھ گانا گنگنا رہا ہے۔سرفراز احمد نے ویڈیو پر اپنے بیٹے سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ’آئی لو یو میری جان‘ بھی لکھا۔

مزید :

کھیل -