84 سالہ بزرگ کے ہاتھوں زیادتی کا نشانہ بننے والی 14 سالہ نابالغ نے بچے کو جنم دے دیا

84 سالہ بزرگ کے ہاتھوں زیادتی کا نشانہ بننے والی 14 سالہ نابالغ نے بچے کو جنم دے ...
84 سالہ بزرگ کے ہاتھوں زیادتی کا نشانہ بننے والی 14 سالہ نابالغ نے بچے کو جنم دے دیا

  

نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست مغربی بنگال میں ایک 84 سالہ بزرگ کے ہاتھوں زیادتی کا نشانہ بننے والی 14 سالہ لڑکی نے بچے کو جنم دے دیا، سپریم کورٹ نے بچے کے باپ کا پتا لگانے کیلئے ڈی این اے ٹیسٹ کا حکم دے دیا۔

سنہ 2012 میں بزرگ شہری پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ اس نے 14 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی ہے اور متاثرہ نے ایک بچے کو جنم دیا ہے۔ جس وقت یہ مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا اس وقت بزرگ کی عمر 76  برس تھی۔

ملزم کے وکیل نے سپریم کورٹ میں دلیل دی کہ اس کے موکل کی عمر اور صحت کو دیکھتے ہوئے یہ ماننا ناممکن ہے کہ وہ کسی کو زیادتی کا نشانہ بنا سکتا ہے۔ سپریم کورٹ نے وکیل کی دلیل مسترد کرتے ہوئے بزرگ اور بچے کا ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا حکم دے دیا۔ بھارتی سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ بچے کے اصلی باپ کا پتا لگانا ضروری ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -