بچوں سے زیادتی میں ملوث با اثرملزم پولیس حوالات میں بھی شرمندہ نہ ہوا،افسوسناک ویڈیو منظر عام پر آ گئی 

 بچوں سے زیادتی میں ملوث با اثرملزم پولیس حوالات میں بھی شرمندہ نہ ...
 بچوں سے زیادتی میں ملوث با اثرملزم پولیس حوالات میں بھی شرمندہ نہ ہوا،افسوسناک ویڈیو منظر عام پر آ گئی 

  

خیرپور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیر پور میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والا با اثر ملزم سارنگ شر لاک اپ میں بھی اپنا ""شر "" پھیلانے سے باز نہ آیا ،پولیس کی تحویل میں دیگر ملزموں کے ہمراہ حوالات میں نہ صرف  "محفل موسیقی" سجا لی بلکہ سرعام گانوں کی ویڈیو  بھی بنواتا رہا ،ویڈیو منظر عام پر آگئی جس سے بچوں کے ساتھ زیادتی میں ملوث ملزم کے ساتھ پولیس پروٹوکول کی جھلک صاف دیکھی جا سکتی ہے،حوالات میں دیگر ملزم بھی موبائل کا سرعام استعمال کرنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق خیرپور میں بچوں سے زیادتی میں ملوث ملزم لاک اپ میں بھی ویڈیو ریکارڈنگ کرنے لگا۔ ملزم سارنگ نے گانا گاتے ہوئے ویڈیو ریکارڈ کرائی،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  ملزم سارنگ موبائل میں" تیری بانہوں میں سوجاؤں" شاعری ریکارڈ کروا رہا ہے, تھانہ ٹھری میر واہ کے لاک اپ میں قید ملزم سارنگ شر نے گانا گاتے ہوئے ویڈیو ریکارڈ کرائی۔ طلبہ کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کے چہرے پر شرمندگی کے بھی کوئی آثار نہیں ہیں۔ لاک اپ میں گرفتار ملزم کی جانب سے سرعام موبائل فون کے استعمال پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ دوسری جانب سارنگ شر کے خلاف کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ دوسری طرف پولیس نے زیادتی کی ویڈیو وائرل کرنے والے ملزم اظہار خاصلخیلی کو بھی گرفتار کر لیا ہے جو زیادتی کیس میں سارنگ کا شریک ملزم بھی ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -خیرپور -