کشمیر کمیٹی جدہ کا الحاق پاکستان قرارداد کی مکمل حمایت کا اعلان

کشمیر کمیٹی جدہ کا الحاق پاکستان قرارداد کی مکمل حمایت کا اعلان
کشمیر کمیٹی جدہ کا الحاق پاکستان قرارداد کی مکمل حمایت کا اعلان

  

مکہ مکرمہ (محمد عامل عثمانی ) کشمیر کمیٹی جدہ کے صدر مسعود احمد پوری اور دیگر ممبران نصر اقبال سردار خان، سردار اقبال یوسف  ، ڈاکٹر مجاھد ظفر ، محمدعامل عثمانی، اور پرویز یوسف مسیح نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ 19 جولائی 1947 ء کو سرینگر میں مسلم کانفرنس  کی انسانی اور جمہوری بنیاد پر الحاق پاکستان کی قرارداد کی مکمل حمایت کرتی ہے۔

یاد رہے کہ لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب اور پوری دنیا میں بسنے والے کشمیری 19جولائی کو ”یوم الحاق پاکستان“ مناتے ہیں۔19 جولائی1947 ء کو سری نگر میں کشمیریوں کی نمائندہ تنظیم مسلم کانفرنس کے تاریخی اجلاس میں پاکستان سے الحاق کی قرارد پیش کی گئی، جسے اجلاس کے تمام شرکاء نے متفقہ طور پر منظور کیا، اور اسی قرارداد کی بنیاد پر برطانوی حکمرانوں نے برصغیر کی تقسیم کے فارمولے کے تحت یہ آزادی دی تھی کہ کشمیری جس ملک کے ساتھ چاہیں الحاق کرلیں۔ لیکن اکتوبر1947 ء میں بھارت نے کشمیر پر قبضہ کرلیا اور کشمیر میں مسلمانوں پر بے شمار مظالم ڈھائے۔

کشمیری آج بھی الحاق کی خواہش سے دستبردار نہیں ہوئے، اور پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے19 جولائی کو یوم الحاق پاکستان مناتے ہیں۔

مزید :

تارکین پاکستان -