چیئرمین پی آئی اے ارشد ملک نے سول ایوی ایشن اتھارٹی سے مدد مانگ لی 

چیئرمین پی آئی اے ارشد ملک نے سول ایوی ایشن اتھارٹی سے مدد مانگ لی 
چیئرمین پی آئی اے ارشد ملک نے سول ایوی ایشن اتھارٹی سے مدد مانگ لی 

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے کہا ہے کہ سی اے اے فضائی صنعت کی مالی مشکلات کم کرنے کے لیے مدد کرے۔

تفصیلات کے مطابق سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے ڈی جی سول ایوی اتھارٹی کو مراسلہ لکھا ہے جس میں انہوں نے فضائی صنعت کے خسارے،حالات بہتر بنانے کے لیے تعاون کی اپیل کی ہے۔ ارشد ملک نے کہا کہ ایئر لائن انڈسٹری تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہی ہے،مختلف ایئر لائنز سے ملازمین کو فارغ کیاگیا، پی آئی اے نے ریلیف پروازیں چلا کر مشکل حالات سے نمٹنے کی کوشش کی، حالات میں بہتری تک ایئر لائنز چارجز منجمد کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس چیلنج سے پی آئی اے اکیلا نہیں نمٹ سکتا،حکومت اورسی اےاےکی بھرپورمدد اور تعاون کی ضرورت ہے۔ ارشد ملک کا کہنا تھا کہ سی اے اے فضائی صنعت کی مالی مشکلات کم کرنے کے لیے مدد کرے،یہ عمل ناصرف قومی ائیرلائن کی بقا بلکہ انڈسٹری ملازمین کے لیے مددگار ہو گا۔ سی ای او پی آئی اے نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر بہت جلد ان حالات پر قابو پایا جا سکے گا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -