4فلیٹس کی مالک بھکارن کو بہونے قتل کردیا ،جھگڑا کس بات پر ہوا؟حیران کن خبر آگئی

4فلیٹس کی مالک بھکارن کو بہونے قتل کردیا ،جھگڑا کس بات پر ہوا؟حیران کن خبر ...
4فلیٹس کی مالک بھکارن کو بہونے قتل کردیا ،جھگڑا کس بات پر ہوا؟حیران کن خبر آگئی

  

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارت میں چار فلیٹوں کی مالک بھکارن کو اس کی بہو نے قتل کردیا، قتل کی وجہ وہ 4 فلیٹس بنے جو گداگر خاتون کی ملکیت تھے اور بہو انہیں ہتھیانا چاہتی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں بہو انجنا اپنی 70 سالہ ساس سنجنا کو شدید زخمی حالت میں لے کر ہسپتال پہنچی اور بتایا کہ وہ باتھ روم میں سلپ ہو کر گر گئی تھی۔

70 سالہ خاتون ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ چکی تھیں۔ خاتون کو 14 کے قریب زخم آئے تھے جبکہ ان کی گردن پر بھی نشانات تھے جس کے بعد ڈاکٹرز نے پولیس کو اطلاع دے دی۔پولیس کی تفتیش کے مطابق 70 سالہ مقتولہ سنجنا کے شوہر کچھ عرصہ قبل وفات پاچکے تھے جس کے بعد سنجنا نے اپنے دیور کے بیٹے کو گود لے لیا تھا۔سنجنا 4 عدد فلیٹس کی مالک تھیں جن میں سے 3 انہوں نے کرایے پر دے رکھے تھے جبکہ ایک میں وہ خود اپنے لے پالک بیٹے اور اس کی بیوی کے ساتھ رہتی تھیں۔تاہم سنجنا ممبئی کے ایک جین مندر کے باہر بھیک مانگا کرتی تھیں، پولیس کے مطابق سنجنا اپنی بھیک کی کمائی کہیں چھپا دیتی تھیں اور اس کے بعد اپنی بہو سے پیسے مانگا کرتیں جس کے باعث دونوں میں اکثر جھگڑا رہتا۔وقوعے کے روز بھی دونوں ساس بہو کے درمیان سخت لڑائی ہوئی جس کے بعد انجنا نے غصے میں کرکٹ بیٹ سے ساس پر حملہ کردیا، اس نے ایک موبائل چارجر ساس کی گردن کے گرد لپیٹ دیا جس سے سنجنا کا دم گھٹ گیا۔پولیس کی حراست میں انجنا نے بتایا کہ وہ روز روز کے لڑائی جھگڑوں سے تنگ آگئی تھی اور ساس کے 4 فلیٹس کی ملکیت بھی چاہتی تھی اسی لیے اس نے یہ قدم اٹھایا۔پولیس نے انجنا کے پاس سے مقتول ساس کے طلائی زیورات بھی برآمد کیے۔ پولیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -