خیبر پختونخوا کے طبی عملے کے لئے بڑی خوشخبری،این ڈی ایم اے نے ایسی چیز بھیج دی کہ کورونا سے فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز بے خوف ہو جائیں گے

خیبر پختونخوا کے طبی عملے کے لئے بڑی خوشخبری،این ڈی ایم اے نے ایسی چیز بھیج ...
خیبر پختونخوا کے طبی عملے کے لئے بڑی خوشخبری،این ڈی ایم اے نے ایسی چیز بھیج دی کہ کورونا سے فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز بے خوف ہو جائیں گے

  

اسلام آ باد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبوں کو طبی عملے کے لیے حفاظتی سامان کی 11ویں کھیپ کی ترسیل کا سلسلہ جاری ہے، خیبر پختونخوا کو سامان ارسال کر دیا گیا۔

ترجمان نیشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ کے پی کو 1 لاکھ 35 ہزار 364 فیس ماسک بھجوائے گئے، 62ہزار988حفاظتی سوٹ اور 79ہزار478 میڈیکل گاؤن بھی دیے گئے ہیں۔ ایک لاکھ 4ہزار316سرجیکل دستانے اور 14866 سرجیکل کیپس دی گئیں ہیں جبکہ 11ویں کھیپ میں 60ہزارحفاظتی عینکیں اور 10914 فیس شیلڈز بھی شامل ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ خیبرپختونخوا کے علاوہ بلوچستان کو 8695شوزکور اور 1628پلاسٹک بوٹ دیے گئے، جبکہ باقی صوبوں کو بھی ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹاف کے لیے سامان کی ترسیل جاری ہے۔

مزید :

کورونا وائرس -