" فاروق ستار نے میرا نمبر ناٹی گرل کے نام سے سیو کر رکھا ہے، ہوٹل میں ہم نے مینگو کھائے اور ۔۔۔ " حریم شاہ بول پڑیں

" فاروق ستار نے میرا نمبر ناٹی گرل کے نام سے سیو کر رکھا ہے، ہوٹل میں ہم نے ...

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کا کہنا ہے کہ وہ ایم کیو ایم پاکستان کے سابق سربراہ فاروق ستار سے ایک ہوٹل میں ملیں، انہوں نے میرا نمبر ناٹی گرل کے نام سے سیو کر رکھا ہے۔

نجی ٹی وی سماء سے گفتگو کرتے ہوئے حریم شاہ نے فاروق ستار کے ساتھ وائرل ہونے والی اپنی ویڈیو کے حوالے سے اہم انکشافات کیے۔

حریم شاہ نے بتایا کہ ان کی فاروق ستار سے ایک ہوٹل میں ملاقات ہوئی تھی، فاروق ستار نے ہمارے لیے کمرہ بک کر رکھا تھا جہاں ہم نے چائے پی، مینگو کھائے اور گھنٹہ ڈیڑھ گھنٹہ گپ شپ کی۔

حریم شاہ کے مطابق ڈاکٹر فاروق ستار نے ان کا نمبر ناٹی گرل کے نام سے اپنے موبائل میں محفوظ کر رکھا ہے۔ فاروق ستار کے بقول میں بہت زیادہ شرارتیں کرتی ہوں اس لیے انہوں نے میرا یہ نام رکھا ہے۔

حریم شاہ کے بقول فاروق ستار نے کہا کہ آج کل میرے مالی معاملات ٹھیک نہیں ہیں اور میری پارٹی ڈاؤن جارہی ہے، اس حوالے سے آپ کوئی مشورہ دیں، میں نے کہا کہ آپ مجھ سے ٹک ٹاک کے بارے میں پوچھیں تو میں بتاسکتی ہوں۔ "میں نے ان کے منہ پر کہا کہ میں نہیں چاہتی کہ ایم کیو ایم اوپر آئے۔ جس پر فاروق ستار نے کہا کہ انہوں نے اپنی علیحدہ پارٹی بنا رکھی ہے۔"

مزید :

ڈیلی بائیٹس -سیاست -علاقائی -سندھ -کراچی -