نواب شاہ کے قریب مسافر کوچ الٹنے سے 6 افراد جاں بحق، 30 زخمی

نواب شاہ کے قریب مسافر کوچ الٹنے سے 6 افراد جاں بحق، 30 زخمی
نواب شاہ کے قریب مسافر کوچ الٹنے سے 6 افراد جاں بحق، 30 زخمی

  

نواب شاہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی شاہراہ پر مسافر کوچ ٹرالر کو ٹیک اوور کرتے ہوئے الٹ گیا جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جب کہ 30 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق  نواب شاہ کے قریب قومی شاہراہ قاضی احمد بائی پاس چوک پر کراچی آنے والی مسافر کوچ ٹرالر کو اوور ٹیک کرتے ہوئے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد مسافر پر ہی جاں بحق جب کہ 32 زخمی ہوگئے۔لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال نواب شاہ منتقل کیا گیا جہاں مزید 2 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ ہسپتال حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم چند زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں پیپلز میڈیکل کالج و ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی مسافر کوچ مانسہرہ سے کراچی جارہی تھی۔ جاں بحق ہونے والوں میں مسافر کوچ کا ڈرائیور بھی شامل ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -حیدرآباد -