فواد چوہدری دوہری شہریت کے حامل افراد کے حق میں بول پڑے

فواد چوہدری دوہری شہریت کے حامل افراد کے حق میں بول پڑے
فواد چوہدری دوہری شہریت کے حامل افراد کے حق میں بول پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جہلم(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ دوہری شہریت والوں کی وفاداری پر شک نہیں کیا جا سکتا تاہم فیصلہ سازی میں شامل مشیروں کے بارے میں عوام کوعلم ہونا ضروری ہے۔
وفاقی وزیر فواد چودھری نے آج جہلم میں روہتاس روڈ کی تعمیرکا افتتاح کیا جس کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت مشکلات کے باوجود ترقی کا سفرجاری رکھے ہوئے ہیں، کورونا کی وجہ سے معیشت کو نقصان پہنچا ہے، سندھ حکومت مکمل لاک ڈاوَن کی حامی تھی اب سمارٹ لاک ڈاوَن پر آ رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے اضلاع میں فنڈزکی تقسیم غیرمنصفانہ ہے، وزیراعظم کو جب تک وزیراعلیٰ پنجاب کا اعتماد حاصل ہے وہ وزیراعلیٰ رہیں گے۔

مزید :

قومی -