سندھ میں کورونا کی صورتحال کیسی ہےاورگذشتہ 24گھنٹوں میں کتنےکیسز سامنےآئے؟تفصیلات جانئے 

سندھ میں کورونا کی صورتحال کیسی ہےاورگذشتہ 24گھنٹوں میں کتنےکیسز ...
سندھ میں کورونا کی صورتحال کیسی ہےاورگذشتہ 24گھنٹوں میں کتنےکیسز سامنےآئے؟تفصیلات جانئے 

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7977 نئے ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں 889 نئے کیسز کی تشخیص ہوئی ہے اورمزید 19 افراد اس وبا سے انتقال کرگئے ہیں جس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 1993 تک جاپہنچی ہے،889 نئے کیسز کی تشخیص سے یہ شرح 11 فیصد تک آ چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کی تازہ صورتحال بارے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نےکہا کہ ابتک صوبے بھر میں مجموعی طور پر چھے لاکھ بیالیس ہزار آٹھ سو اڑتالیس ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں،جن میں سے ایک لاکھ تیرہ ہزار سات  کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ چھے سو چون مزید مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جس کے بعد  صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 92037 ہوگئی،صحت یابی کی شرح 81 فیصد پر آگئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وائرس کے خلاف جدوجہد کرتے ہوئے 19مزید مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اس طرح اب تک انتقال کرنے والوں کی تعداد 1993 تک جا پہنچی ہے جو شرح اموات کا 1.8 فیصد ہے۔مراد علی شاہ نے بتایا کہ اس وقت 18977 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 18169 گھروں میں، 65 آئسولیشن سینٹرز میں اور 743 مختلف ہسپتالوں میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 525 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، جن میں 74 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں، 889 نئے کیسز میں سے 395 کیسز کاتعلق کراچی سے ہے، ان میں ضلع شرقی سے 121، 93 جنوبی، 65 وسطی، 46 ملیر، 41 کورنگی اور 29 غربی کے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ حیدرآباد میں 59، گھوٹکی 42، میرپورخاص 32، خیرپور 25، شہید بینظیر آباد 22، شکار پور 21، سانگھڑ اور لاڑکانہ19۔ 19، جامشورو 16، دادو 15، جیکب آباد 14، سکھر 13، کشمور 12، ٹھٹھہ، قمبر اور نوشہروفیروز 11۔ 11، مٹیاری 10، ٹنڈو الہ یار اور ٹنڈو محمد خان 8۔8، سجاول 5 اور عمرکوٹ کے 4ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کے لوگوں پر زور دیا کہ وہ ایس او پیز پر عمل کرکے سلامت رہیں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -