”اس موقع پر دوہری شہریت کی آفر ہوئی لیکن ٹھکرا دی “اینکر پرسن حامد میر کا پاکستان سے وفاداری سے متعلق بیان

”اس موقع پر دوہری شہریت کی آفر ہوئی لیکن ٹھکرا دی “اینکر پرسن حامد میر کا ...
”اس موقع پر دوہری شہریت کی آفر ہوئی لیکن ٹھکرا دی “اینکر پرسن حامد میر کا پاکستان سے وفاداری سے متعلق بیان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )اینکر پرسن حامد میر نے بتایا ہے کہ انہوں نے قاتلانہ حملے کے بعد دوہر ی شہریت کی آفر ٹھکرادی۔مائیکر بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر فاروق ستار نے کہا کہ تاریخ؛ جب 8 سالہ جلاوطنی میں میرے پاس موقع تھا ہالینڈ کی شہریت حاصل کرنے کالیکن ایسا نہیں کیا، جنوری 1986 میں مارشل لا اٹھنے کے بعد فروری 1986 کو پاکستان پہنچنے والا پہلا فرد تھا جو کسی یورپین ملک کا ریفیوجی سٹیٹس چھوڑ چھاڑ کر محنت کش عوام کی جدوجہد میں حصہ لینے واپس آیا۔اس پر حامد میر نے کہافاروق بھائی ہم نے آپکے نقش قدم پر چلتے ہوئے سب سے پہلے 2006 میں ایک غیر ملکی چینل میں نوکری کی آفر ٹھکرائی 2007 میں مشرف نے پابندی لگائی تو ایک یورپی ملک میں سیاسی پناہ کی پیشکش ہوئی ان کا بھی شکریہ ادا کیا 2014 میں قاتلانہ حملے کے بعد بھی غیرملکی شہریت کی آفر ٹھکرانے پر فخر ہے ۔

مزید :

قومی -