بجلی نہ تومفت بنتی ہے اور نہ ہی مفت تقسیم کی جا سکتی ہے،سندھ حکومت نے ۔۔۔وزارت توانائی نے مراد علی شاہ کی حکومت پر سنگین الزام عائد کردیا

بجلی نہ تومفت بنتی ہے اور نہ ہی مفت تقسیم کی جا سکتی ہے،سندھ حکومت نے ...
بجلی نہ تومفت بنتی ہے اور نہ ہی مفت تقسیم کی جا سکتی ہے،سندھ حکومت نے ۔۔۔وزارت توانائی نے مراد علی شاہ کی حکومت پر سنگین الزام عائد کردیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزارت توانائی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے بجلی تقسیم کار کمپنیزکوقانونی کام میں تعاون نہیں کیا۔

سندھ کے وزیر توانائی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزارت توانائی کے ترجمان نے کہا کہ سندھ حکومت نے مشترکہ ملکی مفادات کو سیاست کی نظر کیا، بجلی نہ تومفت بنتی ہے اور نہ ہی مفت تقسیم کی جا سکتی ہے۔ ترجمان وزارت توانائی نے کہا کہ سندھ حکومت نےبجلی تقسیم کار کمپنیزکوقانونی کام میں تعاون نہیں کیا اور نہ ہی سندھ حکومت نےبجلی چوروں کے خلاف کارروائیوں میں تعاون کیا۔ترجمان کے مطابق بعض کیسز میں سندھ حکومت نے بااثر افراد کے خلاف بجلی چوری پر پشت پناہی کی جبکہ بعض کیسزمیں سندھ حکومت انکے خلاف مقدمہ درج کرنے سے روکتی رہی۔ ترجمان نے بتایا کہ بجلی چوری کے نقصانات کی بنیاد پر ہی لوڈ مینجمنٹ کی جاتی ہے، لوڈمینجمنٹ پر کسی علاقے، رنگ، نسل یاقومیت کا عمل دخل نہیں ہمارے سسٹم میں وافر مقدار میں بجلی موجود ہے آج بھی دعوت دیتے ہیں بجلی چوری ختم،بلاتعطل بجلی حاصل کریں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -سندھ -