حارث روف کا دوبارہ کورونا ٹیسٹ ،اس بار کیا نتیجہ رہا؟جانئے

حارث روف کا دوبارہ کورونا ٹیسٹ ،اس بار کیا نتیجہ رہا؟جانئے
حارث روف کا دوبارہ کورونا ٹیسٹ ،اس بار کیا نتیجہ رہا؟جانئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر حارث روف کا کورونا ٹیسٹ پھر مثبت آگیا۔نجی نیوز چینل جیو کے مطابق دوبارہ ٹیسٹ مثبت آنے پر حارث روف کو آئسولیشن میں بھجوادیا ہے اور انہیں خصوصی گاڑی پر لاہور سے واپس اسلام آباد بھجوایا گیا۔گھر میں آئسولیشن کے دوران حارث روف پی سی بی میڈیکل پینل سے رابطے میں رہیں گے۔ پی سی بی میڈیکل پینل 10 روز بعد حارث رو¿ف کے دوبارہ ٹیسٹ کا فیصلہ کرے گا۔

خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے اعلان کردہ اسکواڈ میں شامل فاسٹ بولر حارث روف واحد کھلاڑی ہیں جو ابھی تک مہلک کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔سکواڈ کے لیے 29 کھلاڑیوں اور 14 رکنی ٹیم منیجمنٹ کا اعلان کیا گیا تھا جس میں سے 27 کھلاڑی انگلینڈ میں موجود ہیں۔

مزید :

کھیل -