25 جولائی کا سورج پیپلز پارٹی کی فتح کی نوید لیکر طلوع ہو گا، سونیا خان
لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی شعبہ خواتین لاہور کی جنرل سیکرٹری سونیا خان نے کہا ہے کہ 25 جولائی کا سورج پیپلز پارٹی کی فتح کی نوید لیکر طلوع ہو گا۔عید کے بعد کشمیر الیکشن کے ہر حلقے سے پیپلز پارٹی کی کامیاب ہونے کی صدائیں بلند ہوں گی۔وہ کشمیر الیکشن کے حوالے سے پارٹی خواتین سے گفتگو کررہی تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیر الیکشن میں حکومت دھونس اور دھاندلی کا کھلے عام استعمال کررہی ہے۔
وزیر اعظم اور وفاقی وزراء کے جلسے الیکشن قوانین کی کھلی خلاف ورزیاں ہیں وفاقی حکومت یہاں کے الیکشن میں حکومتی وسائل کا بے دریغ استعمال کررہی ہے جس کاالیکشن کمیشن کو فوری نوٹس لینا چاہیے۔